سوات :پشتو کے معروف شاعر اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسف زئی نے کہا ہے کہ ہمیشہ قوموں نے مادری زبان میں ترقی کی ہے۔ جو قومیں اپنا مادری زبان بھول جاتی ہیں، وہ ترقی نہیں کرسکتیں اور ان کا نام و نشاں مٹ جاتا ہے۔ ایس پی ایس کالج مینگورہ میں شاعر ریاض احمد حیران کی کتاب ”سپین بیرغ“ کی تقریبِ رونمائی سے اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ”سپین بیرغ“(سفید جھنڈا) صرف امن کی نشانی نہیں بلکہ یہ ہر قسم نفرت، تشدد اور منفی کاموں کے خلاف ایک استعارہ ہے۔
مینگورہ: شاعر ریاض احمد حیران کی کتاب ”سپین بیرغ“ کی تقریبِ رونمائی
