سوات(مارننگ پوسٹ)ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں خاتون وکیل بھاری اکثریت سے عہدیدار منتخب ہوگئیں۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کی نو منتخب جائنٹ سیکرٹری مہناز بی بی نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے خواتین اور مرد وکلا نے ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کراکر ان پر جو اعتماد کیا ہے، وہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائے گی۔ ہائی کورٹ بار کے نو منتخب صدر افتخار احمد سینئر نے کہا کہ مہناز بی بی ایک قابل قانون دان ہیں اور ہماری کابینہ میں رہ کر وہ وکلا کے فلاح و بہبود کے لئے کام کرے گی۔ خاص کر خواتین وکلا کے لئے وہ رول ماڈل ثابت ہوگی۔
سوات: ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی بار ہائی کورٹ بار کے انتخابات میں خاتون وکیل بھاری اکثریت سے عہدیدار منتخب
