خیبر پختونخوا کے اٹھارہ اضلاع میں اکتیس مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ پاک فوج، فرنٹیئر کور، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے دستوں کی تعیناتی اٹھائیس مارچ سے کر دی جائے گی، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اٹھارہ اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں دہشت گردی کے خطرات کے باعث الرٹ جاری کیا گیا ہے، اٹھارہ اضلاع میں 1609 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ2319پولنگ سٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، مجموعی طور پر 54ہزار 610پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی جائے گی، دہشت گردی کے خطرات کے باعث اٹھارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر بھی مانٹیرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔