فوڈاتھارٹی سوات کا خفیہ اطلاع پر مینگورہ میں کارروائی بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء اور مشروبات میں استعمال ہونے والا ایکسپائر فلیورز برآمد۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈایریکٹر محمد آصف کے زیر نگرانی فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر تحصیل بابوزئی میں کاروائی کی جہاں ایک دوکان سے پچاس کلو سےذاید مقدار میں ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد کیا گیا جوکہ موقع پر ضبط کرکے دوکاندار کے خلاف فوڈسیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز کردیا گیا۔
ایک اور کاروائی میں بھاری مقدار میں ایکسپائر فلیورز جوکہ ائس کریم والوں کو بیچا جارہا تھا برآمد کرکے دوکاندار کے خلاف مقدمے کا اندراج کیا گیا۔
ڈپٹی ڈایرکٹر محمد آصف کا کہنا ہے کہ ضلع سوات میں فوڈاتھارٹی کی ٹیمز مکمل فعال اور الرٹ ہیں اشیائے خوردنوش کی کڑی نگرانی جاری ہیں۔ اس ضمن میں تین ٹیمز کو ٹاسک دیا گیا ہے جوکہ روزانہ کی بنیاد پر انسپکشنز میں مصروف عمل ہیں۔ علاوہ ازیں ناقص اور ملاوٹی مافیا کے خلاف خفیہ نیٹ ورک بھی تشکیل دےدیا گیا ہے جوکہ ٹیمز کو اطلاع فراہم کرے گی۔
رمضان شریف میں شہریوں کے شکایت پر فوری کاروائی کیلیے ہیلپ لائن 0946721071 اور خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی گئ ہیں جوکہ فوری کاروائی کیلیے دستیاب ہوگی۔
مینگورہ شہر میں فوڈاتھارٹی کا ایکشن، مشروبات میں استعمال ہونے والا ایکسپائر فلیورز برآمد
