ملک بھر کی طرح جلع سوات کی مساجد میں (آج)جمعہ کو لوگ اپنی مساجد میں اعتکاف پر بیٹھیں گے ،مساجد میں لوگ رضائے الٰہی حاصل کرنے کےلئے اعتکاف میں بیٹھیں گے، مساجد میں معتکفین کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، یہ عبادت جہاں روح کی پاکیزگی کا باعث ہے وہیں خوش نصیبوں کو لیلتہ القدر بھی مل جاتی ہے،معتکفین ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے کی طاق رات میں خالق کائنات کے حضور اپنی مناجات و حاجات پیش کریں گے۔یہ عبادت فرض کفایہ کا درجہ رکھتی ہے، جو کسی بھی آبادی میں ایک فرد کے کرنے سے پورے محلہ کا فرض ادا ہوجاتا ہے۔اعتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خود کو روک لینے یا ٹھہر جانے کے ہیں جبکہ شریعت کی رو سے اعتکاف رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مسجد میں قیام کرنے کو کہا جاتا ہے۔
سوات میں آج جمعہ کو لوگ اپنی مساجد میں اعتکاف پر بیٹھیں گے،انتظامات مکمل
