ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا۔ اس سلسلے میں جمعرات کو اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اصغر سورانی نے اے اے سی ٹو/ ٹریفک مجسٹریٹ سہیل خان کے ساتھ مل کر مسلم پبلک سکول فضا گٹ کا اچانک معائنہ کیا، جہاں موقع پر ایک خستہ حال سکول بس کو سرکاری تحویل میں لے کر اے سی آفس منتقل کیاگیا۔
سوات،خستہ حال پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف آپریشن،سکول بس سرکاری تحویل میں لے لیا گیا
