سوات،سیدوشریف روڈ پرجابجا، غیر ضروری سائرن/ہوٹر کے استعمال کی وجہ سے پیدا ہونے والی کوفت اور اس تناظر میں مسلسل عوامی شکایت کو مدنظر رکھتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغازاسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر بابوزئی اصغر سورانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پرائیویٹ ایمبولینس میں مریض یا زخمی نہ ہونے کی صورت میں سائرن/ہوٹر اور ایمرجنسی لائٹ کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، ایسا کرنے کی صورت میں ایمبولینس مالک یا ڈرائیورکے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ایمبولینس میں سائرن،ہوٹر اور ایمرجنسی لائٹ کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

ٹریفک مجسٹریٹ/ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل خان نے کہا کہ پرائیویٹ ایمبولینسوں کو متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں رجسٹرڈ کیا جائے اور غیر رجسٹرڈ ایمبولینس صرف پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر استعمال کی جاسکے گی اور اس میں سائرن،ہوٹر اور ایمرجنسی لائٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ایمبولینس مالک یا ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔