سوات کے شہرمینگورہ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پرخودساختہ نمبرپلیٹوں کیخلاف کارروائی،متعددگاڑیوں سے نمبرپلیٹ اتارے گئے،مکمل صفایا کرنے تک آپریشن جاری رہے گا،مینگورہ شہر اور گردونواح میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پرخودساختہ نمبرپلیٹ اور
مرضی کے نمبروں کیخلاف پولیس نے کارروائی شروع کردی،اس سلسلے میں ڈی پی او سوات زاہدنواز مروت کی ہدایت اور ڈی ایس پی زیرآب گل کی نگرانی میں ٹی او ابراراحمدیوسفزئ نے ٹریفک اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ اپریشن شروع کردیا اور پہلے ہی روز گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے درجنوں خود ساختہ نمبر پلیٹ اتاردئے،اس حوالے سے ٹی او ابراراحمدیوسفزئی نے بتایا کہ یہ آپریشن مینگورہ شہر اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں تیزی کے ساتھ جاری ہے جس کے دوران بلا تفریق ہرقسم کی گاڑیوں سے یہ نمبر پلیٹ اتارے جارہے ہیں جبکہ کارروائیوں کا یہ سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا
سوات،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پرخودساختہ نمبرپلیٹوں کیخلاف پولیس کی کارروائی
