تھانہ سیدو شریف پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی کارلفٹرز گرفتارکالج کالونی سیدو شریف سے چوری ہونے والے دو گاڑیاں برآمد کر لی گئی۔سوات پولیس کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ضلع سوات کے دارالخلافہ سیدوشریف سے دو موٹر کارز ایکوا اور ویڈز چوری ہوئے تھے۔ واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ زاہد نواز مروت نے ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کے نگرانی میں ایک ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دی،ٹیکنیکل ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی سرکل سیدو شریف عطاللہ خان شمس کر رہے ٹیکنیکل ٹیم میں ایس ایچ اُو تھانہ سیدوشریف فضل رحیم خان، انچارج انٹی کار لیفٹنگ سیل اسسٹنٹ سب انسکپٹر آیاز خان، انچارج آئی ٹی وینگ اسسٹنٹ سب انسپکٹر گوہر خان ودیگر پولیس جوانوں پر مشتمل تھی۔ٹیکنیکل ٹیم نے ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات ارشد خان کے گائیڈ لائنز پر چلتے ہوئے ٹیکنکل طریقہ سے کارلفٹرز کا صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں تعاقب کیا جنہوں نے نہ صرف نامعلوم کارلفٹرز کو بے نقاب کیا۔بلکہ اس گینگ کے دو سرغنہ زاہد حسین ولد دوست محمد سکنہ گل بہار کالونی بٹ خیلہ اور شہنشاہ و لد معصوم شاہ سکنہ لنڈی بالا پشاور کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش سیدو شریف کے علاقہ کالج کالونی سے مورخہ 07-04-2022موٹر کار ایکوا اور مورخہ 22-04-2022 کو برکلے سے ویڈز چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ گرفتار ملزمان کے نشاندہی پر چوری شدہ دونوں موٹر کارز برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان بین الصوبائی کار لیفٹنگ گروپ سے تعلق رکھتے ہیں، گینگ کے دیگر واردات، ملزمان کے گرفتاری اور دیگر سرقہ شدہ موٹر کاروں کی برآمدگی کیلئے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جارہے ہیں ۔۔۔
سوات سے بین الصوبائی کارلفٹرز گرفتار، گاڑیاں برآمد
