کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کی زیرِ صدارت اجلاس کمشنر آفس سیدو شریف میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملاکنڈ ڈویژن کی مختلف یونیورسٹیوں میں جاری ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سوات، چترال، بونیر، شانگلہ، ملاکنڈ، دیر اَپر اور دیر لوئر میں قائم یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور زیر تعمیر یونیورسٹیوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز و دیگر حکام نے شرکت کی۔ متعلقہ حکام نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی کو یونیورسٹیوں سے متعلق مالی اور ترقیاتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں یونیورسٹیوں کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسف زئی نے ترقیاتی کاموں میں بروقت پیشرفت یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔