سوات (مارننگ پوسٹ) تحصیل ناظم اکرام خان ، اے سی بابوزئی ریاض علی خان اور ایس پی خانیخل خان نے کہا ہے کہ زلزلہ قدرتی آفات اور ہر قسم کے حادثات میں عوام کی مدد کیلئے کمر بستہ ہے ، اللہ تعالیٰ ہماری قوم پر رحم فرمائیں ، ان خیالات اظہار انہوں نے سول ڈیفنس کے زیر اہتمام 8 اکتوبر 2005 کے ہولناک زلزلہ کے دن کے مناسبت سے خپل کور ماڈل سکول میں تقریب کے دوران کیا ، اس موقع پر ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے ڈسٹرکٹ افیسر شیر دل خان ، سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، سول ڈیفنس کے افیر الیاس خان ، حمید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ ہولناک زلزلے کو تیرہ برس بیت گئے جس مین تقریباً 90ہزار افراد جان بحق ، لاکھوں زخمی اور 28لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے لیکن ان کے اثار آج بھی باقی ہے اور ہمارے دلوں پر نقش ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے چاہئیں اور عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے تقریبات اور کانفرنسز منعقد کرنے چاہئیں تاکہ اس طرح کے واقعات کے پیش نظر انسانی جانوں کی ضیاع کا روک تھام کیا جاسکے اور قیمتی جانیں ضائع نہ ہوں ،تقریب میں قبل خپل کور ماڈل سکول کے طلباء نے اس دن کے حوالے سے خاکے بھی پیش کئے ۔