سوات(مارننگ پوسٹ ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی ہیلتھ ایڈوائزر نے سوات پریس کلب کا دورہ کیا، چئیرمین سوات پریس کلب سعیدالرحمان سے ملاقات کی اور صحافتی سرگرمیوں سمیت سیاسی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت اور سیاست کاایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلق ہے پریس کلب اور صحافی عوام کی آوازہے جہاں بھی ان پر کوئی آفت یا تکلیف آتی ہے تو صحافی ان کی اواز بن کر اسے ایوانوں تک پہنچانے میں کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے سوات پریس کلب کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور 100کتب لائبریری کو عطیہ کئے
صحافت اور سیاست کاایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعلق ہے۔صوبائی ہیلتھ ایڈوائزر پیپلز پارٹی
