سوات: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض
خان نے کہا ہے کہ تین جون بروز جمعہ دوپہر تین بجے کالج گراؤنڈ سواڑء
بونیر کی سرزمین پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور پاکستان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا شایان شان استقبال کیا جائے گا،
استقبال اور جلسہ عام کے لئے تمام انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا
اظہار انہوں نے بونیر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی
مشیر ریاض خان کا کہنا تھا کہ کالج گراؤنڈ جلسہ میں عوامی سمندر جیسا
ماحول ہوگا۔عوام اپنے ہر دلعزیز شخصیت عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر
پختونخوا محمود خان کا والہانہ استقبال کرکے ثابت کریں گے کہ بونیر پی
ٹی آئی کا مضبوط گڑھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل
ہو چکی ہیں۔ خطاب میں مشیر برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان کا کہنا تھا
کہ بشمول بونیر پورے خیبر پختونخوا نے ہر جگہ عمران خان اور وزیر اعلیٰ
خیبر پختونخوا کا والہانہ استقبال کیا ہے اور سپورٹ میں اضافہ ہی ہوا ہے۔
مشکل حالات کے باوجود عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کے کھڑے ہیں اور رہیں
گے
بونیر پی ٹی آئی کا مضبوط گڑھ بن چکا ہے۔ ریاض خان
