مینگورہ:پیٹرول کے نرخوں میں ہوشرباء اضافہ غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرانے کے مترادف ہے،ظلم کاسلسلہ برداشت سے باہر ہورہاہے،حکومت ہوش کے ناخن لے ورنہ عوام حکومت کے ہوش اڑانے پرمجبورہوجائیں گے،ان خیالات کااظہارسابق ناظم سیدوشریف وتاجررہنماء ڈاکٹرخالدمحمودخالدنے کیاہے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو نہ تو عوام کی مشکلات کااحساس ہے اور نہ ہی اسے ان پرترس آتاہے، دیگراشیاء کے نرخ پہلے سے ہی آسمان سے باتیں کررہے ہیں اوپر سے حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر رہی سہی کسرپوری کرڈالی،انہوں نے کہاکہ پٹرول کے نرخ بڑھ جانے سے اب تمام تر چیزوں کی قیمتیں بڑھ جائیں گی جس کا براہ راست اثرعوام پر پڑے گا جو پہلے سے ہی مہنگائی تلے دبے ہوئے ہیں،عوام مزید مہنگائی کے متحمل نہیں ہوسکتے لہٰذہ حکومت پٹرول سمیت تمام تر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں کمی کرے بصورت دیگر وہ سڑکوں کارخ کرنے پرمجبورہوجائیں گے
حکومت ہوش کے ناخن لےعوام مزید مہنگائی کے متحمل نہیں ہوسکتے،ڈاکٹر خالد محمود
