مٹہ کے علاقہ بازخیلہ میں چوڑی فروش خواتین نے اہل خانہ کو بے ہوش کرکے لوٹ لیا۔ خانہ بدوش خواتین چوڑیاں فروخت کرنے کے بہانے اصل زادہ کے گھر میں داخل ہوئیں اور کسی طریقے گھر کی خواتین کو بے ہوش کیا۔ گھر میں موجود زیورات اور نقدی لے کر فرار ہوگئیں۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔