سوات(مارننگ پوسٹ) عوامی نیشنل پارٹی نے جان پر کھیل کر قوم کی خدمت کی ہے ، اگر ضرورت پڑی تو آئندہ بھی عوام کے لئے جان حاضر ہے ، شیر شاہ خان، پختونوں کے اپنے مشران موجود ہے ہمیں دوسرے علاقوں کے مشران کی ضروت نہیں، عبدالکریم خان، تفصیلات کے مطابق بلوگرام میں عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی کے 6کے نامزد امیدوار شیر شاہ خان نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوام نے ماضی میں ان پرا یک مرتبہ اعتماد کرکے اسمبلی بھیج دیاتھا جس میں انہوں نے عوام کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ ایک پارٹی کے سابقہ ایم پی اے اب غریب عوام کے ساتھ بات کرنا اپنی توہین سمجھتاہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ہرکارکن عوامی خدمتگار اور غریب عوام میں سے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ عوام ایک مرتبہ پھر ان پرا عتمام کرینگے اور انشاء اللہ علاقے کے لوگوں کے تمام تر محرومیوں کا آزالہ کرنا ان کا نصب العین ہے انہوں نے کہا کہ عوام نے تبدیلی والی سرکار دیکھ لی ہے اب مزید دھوکہ نہیں کھاینگے، اس سے قبل سوات کے حلقہ این اے 3کے امیدوار عبدلکریم نے اپنے خطاب میں کہاکہ سوا ت کے غیور عوام ماضی کو نہیں بھولے ہیں اور وہ باہر سے آئے ہوئے سیاستدانوں کو مسترد کرینگے انہوں نے کہاکہ ماضی میں پنجاب کے سابق وزیراعلی نے سوات کے عوام پر آٹا بند کیاتھا اور مشکل وقت میں سوات کے لوگوں کو دہشت گرد کہاتھا۔ اور ان پر پنجاب کے دروازے بند کئے تھے ۔ جبکہ دوسرے نے شانگلہ کو پسماندہ چھوڑ کر سوات کو پسماندہ بنانے کا تہیہ کررکھا ہے ، انہوں نے کہاکہ سوات کے مشران موجود ہے اور بہتر خدمت کرسکتے ہیں انہوں نے مزیدکہاکہ عوام ان لوگوں کو ووٹ دیں جو ان کے ساتھ گلیوں کو چوں میں خدمت کے لئے حاضر ہے عوام اپنے لئے خدمتگار منتخب کریں۔ اس موقع پر بلوگرام کے مقامی مشران نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور اس بات کا اعادہ کیاکہ عوامی نیشنل پارٹی کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب کرائینگے۔