سوات(مارننگ پوسٹ) سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، روزنامہ چاند کے چیف ایڈیٹررشید اقبال اور روزنامہ ہم عوام کے چیف ایڈیٹر پرویز پاپا عالم کی نانی وفات پاگئی۔مرحومہ کو ہزاروں اشک بار آنسوں کے ساتھ مینگورہ میں سپر دخاک کردیاگیا،۔ نماز جنازہ میں علاقے کے سیاسی، سماجی اور عام لوگوں نے ہزاروں کے تعداد میں شرکت کی مرحومہ کی فاتحہ خوانی رنگ محلہ چارباغیانو مسجدمیں ادا کی جارہی ہے۔