مینگورہ(مارننگ پوسٹ)سوات میں بارش کا سہ روزہ سلسلہ آج ہفتہ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق سوات میں ہفتہ کے روز شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہنے کا امکان ہے، جس سے سوات کے میدانی علاقوں میں موسم خوشگوار ہونے کا بھی امکان ہے۔ مینگورہ شہر میں بارش ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ درجہئ حرارت27اور کم سے کم18رہنے کا امکان ہے۔