سوات ضلع بھر میں بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری معمولات زندگی مفلوج لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا
سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بجلی کی نارواں لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری معمولات زندگی مفلوج لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق ضلع سوات میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری لوڈشیڈنگ کا دورانیہ سولہ گھنٹوں سے تجاوز کرلیاگیا، ہر گھنٹہ بعد بجلی غائب جبکہ بیس سے پیچیس منٹ کے لئے بجلی فراہم کی جاتی جس کی وولٹیج انتہائی کم ہوتی ہے جس سے عام لوگوں کے مشکلات میں اضافہ ہوا ہے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے وابستہ افراد کا روزگار ٹھپ ہوکر رہ گیاہے جبکہ گرمی کی وجہ سے بچوں اور خواتین کو شدیدمشکلات کا سامناہے بجلی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ٹیوب ویل بھی بند ہوگئے جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوچکی ہے ۔ مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے میڈیا کے نمائندوں کوبتایاکہ اگر بجلی کی ناروان لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہیں کیاگیاتو عوام احتجاج کے طور پر سڑکوں پر نکل آئینگے۔