سوات(مارننگ پوسٹ) مینگورہ میں راو انوار کے ضمانت پر رہائی او ر پشاور دھماکے کے خلاف پی ٹی ایم کا احتجاجی مظاہرہ امن کے لئے نعرہ بازی ، تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں پختون تحفظ مومنٹ کے زیر اہتما م نقیب اللہ مسعود کے قتل کے الزام میں راوانوار کے ضمانت پر رہائی اور پشاور میں اے این پی کے جلسے میں دھماکے کے خلاف زبردست مظاہر ہ کیاگیا، مظاہرین نے مینگورہ میونسپل کمیٹی سے سوات پریس کلب تک احتجاجی واک کیا ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے تھے اور دہشت گردی اور پولیس گردی کے خلاف نعرہ بازی کی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ایم کے رہنما ملک ریاض نے کہاکہ ہم ہرقسم کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کے خلاف ہے اور پشاور دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور ان کے ذمہ داروں کی خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ پختونوں کو پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ دیاجائے، احتجاجی جلسے سے پختون تحفظ مومنٹ سوات کے سربراہ محمد اقبال ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں انصاف اور قانون کا دہرا معیار قابل قبول نہیں ایک طرف سینکڑوں پشتونوں کے قاتل کو ضمانت پر رہاکیاجارہاہے تو دوسرے طرف کروڑوں عوام کے منتخب وزیراعظم کو ایک حکم پر عہدے سے ہٹایاجارہاہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قانون نافظ کرنے والے ادارے قانون شکنی میں ملوث ہے اور یہ دہرا معیار کسی بھی معزز قوم میں نہیں چل سکتاانہوں نے پی ٹی ایم کے گرفتار افراد کو فوری طورپر رہاکرانے اور رواو انوار کو دوبارہ گرفتارکرانے کا مطالبہ کیا۔