سوات ( مارننگ پوسٹ) مئیرسوات شاہد علی خان کا کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات،ملاقات میں تحصیل مئیر نے کمشنر ملاکنڈڈویژن کو تحصیل بابوزئی میں درپیش مسائل خصوصاً ٹریفک کے گھمبیر مسئلے سے آگاہ کیا۔ کمشنر ملاکنڈ نے وفد کو بتایا کہ اے ڈی سی سوات کی سربراہی میں ٹریفک مینجمنٹ کمیٹی بنائی گئی ہے، جو مینگورہ سٹی اور گردونواح میں ٹریفک کا جائزہ لے گی، اور اس کیلئے جامع پلان تیا ر کیا جا رہا ہے۔ جس پر پہلے ہی سے کام جاری ہے۔ مئیر سوات نے کمشنر ملاکنڈ سے مطالبہ کیا کہ وہ تحصیل بابوزئی کو بالعموم اور مینگورہ سٹی کے مسائل کے حل میں مدد دے۔اور ہمیں مالی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے۔ کمشنر ملاکنڈ نے وفد کو اگاہ کیا کہ ہمیں ان مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اور اس کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی زندہ مثال مینگورہ پارکنگ پلازہ کی منظوری ہے، سٹی سوات میئر شاہد علی خان نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا شکریہ ادا کیا اور اُن کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی پر ان کی دلچسپی کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ وہ مسائل کے حل میں سٹی کونسل بابوزئی سوات سے اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے مئیرسوات شاہد علی کی ٹریفک مسائل بارے اہم ملاقات
