سوات(مارننگ پوسٹ) کمیٹی کے 25لاکھ روپے بااثرا لوگوں نے دبائے ہیں، واپس مانگنے پر مجھ پر تشدد کیا گیا، اور دہمکیاں بھی مل رہے ہیں لوگ مجھ سے رقم کا تقاضا کررہے ہیں، حکومت میری مدد کریں، ورنہ میں خودکشی پر مجبور ہونگی، قمبر سے تعلق رکھنی والی خاتون فاطمہ عرف بی بی گل نے میڈیا سے فریاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محلے میں کمیٹی ڈالی تھی اکبر نامی شخص نے پیشکی پانچ کمیٹیاں لے لی ہے جس میں ان کے بھائی اکبرعلی، عدنان اور بانو نے شادی کے لئے پیشکی لی جس کی کل مالیت 25 لاکھ روپے بنتے ہیں مگر واپس کرنے کے بجائے مجھ پر تشدد کیا اور دہمکیاں دے رہے ، اس کے مطابق پولیس میں رپورٹ بھی درج کی جاچکی ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا ، انہوں نے کہاکہ اس کے نو بچے اور خاوند نے بھی ان اس وجہ سے منہ موڑ لیا ہے کہ لوگ اپنے رقم کا تقاضا کرہے ہیں اب ان کے پاس کھانے تک کے پیسے نہیں ، انہوں نے پولیس، صوبائی محتسب اور عدالت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے کہ ان کی رقم کو اکبرعلی نامی شخص سے لیا جائیں
