مینگورہ:واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی سوات (ڈبلیو ایس ایس سی سوات) کا سہ روزہ عیدالاضحی آپریشن کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے پر عوام نے خوشی کا اظہارکیا ہے۔مقامی شہریوں کا کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں واسا کی جانب سے مینگورہ شہر اور ملحقہ علاقوں سے 2000 ٹن آلائشیں اٹھا کر بر وقت تلف کی گئیں۔جس پر ہم محکمہ واسا کے تمام آفسران اور دیگر اہکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے چیف ایگزیکٹو انجنیئر شیدا محمد کے مطابق آپریشن میں 500 اہلکار بشمول ڈرائیور، سپروائزر شامل تھے۔ اس کے ساتھ75 چھوٹی بڑی گاڑیاں، جن میں ڈبلیو ایس ایس سی کی اپنی 36 گاڑیاں شامل تھیں جب کہ 39 گاڑیاں کرایہ پر حاصل کی گئی تھیں۔ ان کے ذریعے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات مختلف علاقوں اور کلیکشن پوائنٹس سے ڈمپنگ سائٹ لے جاکر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پکنک سپاٹس اور رہائشی علاقوں میں ارد گرد صفائی کا خیال رکھنا ہم سب کی دینی، اخلاقی اور سماجی ذمہ داری ہے۔