سوات ( مارننگ پوسٹ)ضمنی بلدیاتی الیکشن ، یوسی امانکوٹ،فیض آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کاشف کرم کو مختلف الخیال لوگوں کی طرف سے مکمل حمایت کااعلان ، تحصیل کونسلر کے نشست کیلئے کاشف کرم کو موزون امیدوار قراردیدیاگیا، عوامی حمایت کے بعد علاقے میں کاشف کرم کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ، ، تفصیلات کے مطابق سوات کے دیگر علاقوں کی طرح یونین کونسل امانکوٹ،فیض آباد میں تحصیل کونسلر کے نشست کیلئے ضمنی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انتخابی سرگرمیاں عروج پرہے ، جبکہ حلقے میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کاشف کرم کے حق میں اہل علاقہ میں مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نےکاشف کرم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیاہے، ایک سروے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن کے متحدہ اپوزیشن کےنامزد ایک امیدوار کے مقابلے میں کاشف کرم ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیاہے۔ اورلوگوں نے کاشف کرم کو ہی موزون امیدوار اقرار دے کر ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
ضمنی بلدیاتی الیکشن، پی ٹی آئی امیدوار کاشف کرم ایک مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا
