سوات (بیورو رپورٹ) سوات میں دو ٹریفک حادثات میں پانچ افراد زخمی ہوئے اور ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو کے مطابق عالم گنج خوازہ خیلہ میں موٹر کار اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ گرام بحرین میں پک اَپ اُلٹنے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔ چارباغ میں موٹر کار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی جس سے موٹر کار جل گئی۔
سوات، 2 ٹریفک حادثات میں 5 افراد زخمی، ایک گاڑی میں آگ لگی
