سوات میں ایک نئے نشے کا استعمال شروع ہوا ہے جس سے اب تک ایک نوجوان کی موت بھی واقع ہوچکی ہے۔ نشہ ایجاد کرنے والے پلاسٹک کی ایک بوتل میں لال رنگ کی انرجی ڈرنک میں غنودگی میں استعمال ہونے والے ایک سیرپ کو ملاتے ہیں جس کے پینے سے آئس جیسے نشے کا احساس ہوتا ہے۔اس نئے نشے نے سیدو شریف کے علاقہ بالیگرام میں ایک نوجوان کی جان بھی لی ہے۔ عوامی حلقوں نے محکمہئ پولیس کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نشے کو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس کی روک تھام کی جائے۔
سوات میں ایک نئے نشے کا استعمال شروع،ایک نوجوان کی موت واقع ہوگئی
