سوات(مارننگ پوسٹ) ضلع بھر میں بارشوں اور برف باری کاسلسلہ جاری موسم مزید سرد تر،بارش کا نیا سلسلہ آئندہ چند دن تک جاری رہنے کا امکان، تفصیلات کے مطابق سوات کے مختلف میدانی علاقوں جن میں مینگورہ، بریکوٹ، چارباغ، کبل، مٹہ، خوازہ خیلہ اور دیگر علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ جبکہ پہاڑی علاقوں ملم جبہ، کالام کے پہاڑوں پر برف باری بھی جاری ہیں۔ بارش اور برف باری سے موسم سرد ترہوگیا،
سوات، موسلادھار بارش نے جاری سردی کو روک دیا
