مینگورہ(رپورٹ/ناصرعالم)واپڈاکی مہربانیاں،بجلی گرانے کاسلسلہ بدستورجاری،لوڈشیڈنگ کادورانیہ مزید بڑھادیاگیا،گرمی کے مارے عوام کی دہائیاں،حکومت نے چپ سادھ لی،عوام واپڈاکے رحم وکرم پر،سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت ضلع بھر میں بجلی کی ناروا وظالمانہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بغیرکسی وقفے کےجاری ہےجس کےسبب اگر ایک طرف کاروبار زندگی بری طرح متاثرہورہاہے تو دوسری طرف عوام کی مشکلات میں بھی مسلسل اضافہ ہونے لگا،باربار بجلی کی بندش کی وجہ سے لوگوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں جن کا کہناہے کہ آج کل سورج آگ برسارہاہے ایسے میں واپڈا نے صارفین پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ شروع کردیاہے جوحکومت کی کارکردگی اور وعدوں پرسوالیہ نشان ہے،ان کاکہناہے کہ وہ ہرماہ بڑی پابندی کے ساتھ بجلی کے بھاری بھاری بل جمع کراتے ہیں مگر اس کے باوجود بھی سوات کے عوام واپڈاکے نشانے پر ہیں نجانے انہیں کس جرم کی سزادی جارہی ہے؟ناکردہ گناہوں کا بوجھ کاندھوں پراٹھائے مظلوم عوام انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھاتے نظرآرہے ہیں،عوام کا کہناہے کہ گھنٹوں گھنٹوں بجلی لوڈ شیڈنگ کا اب تک کوئی موثرجواز بھی معلوم نہ ہوسکا بلکہ واپڈا والے مختلف حیلے بہانوں سے بجلی بند کرکے عوام کو ذہنی اذیت میں مبتلا کردیتے ہیں،اپیلوں،درخواستوں اورمطالبات سے مسئلہ حل نہ ہوسکا اب عوام کے پاس صرف ایک آفشن رہ گئی ہے کہ وہ سڑکوں کا رخ کرکے فیصلہ کن احتجاج شروع کریں لہٰذہ حکومت کو چاہئے کہ وہ لوڈشیڈنگ خاتمہ کیلئے فوری اقدامات اٹھاکر عوام کی بے چینی اور پریشانی دور کرے۔
مینگورہ : گرمی کا پارامزید تیز ہوتے ہی بجلی غائب عوام کی چیخ و پکار
