سوات: ملک سعد شہید سپورٹس ٹرسٹ کے زیر اہتمام 4 روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام پزیر ہوگیا تفصیلات کے مطابق شہداء پولیس کوخراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ چار روزہ سپورٹس فیسٹیول اختتام کو پہنچ گیا۔سوات سٹی میئیر شاہد علی خان نے بحیثت مہمان خصوصی ونر اور رنر ٹیموں میں انعامات تقسیم کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے شہداء پولیس کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورملک سعد شہید ٹرسٹ کی سپورٹس کیلیے خدمات کو بہت سراہا۔انھوں نے مزید کہا کہ سوات میں جلد سپورٹس سرگرمیاں شروع کرینگے جس سے بلاتفریق سب کو فائدہ ہوگا۔اس موقع پر ٹرسٹ کے ممبران حاجی نواب،انصاف سپورٹس وکلچر کے چیئیر مین فضل رحیم اور ممبران محمد زمان خان،مقبول احمد یوسفزئی ،گلفام حسین بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرسوات عبیداللہ نے سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے میں بھر پور تعاون کیا۔اخر میں مہمانان خصوصی نےجیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔