سوات میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا موسم خوش گوار ، گرمی کی ستائے شہریوں کے مرجھا ئے چہرے کھل اُٹھے،گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو بے حد خوش گوار بنادیا، مینگورہ شہر میں کئی دنوں سے جاری گرمی اور گھنٹوں طویل بجلی لوڈشیڈنگ نےشہریوں کا برا حال کردیا تھا اور لوگ گرمی کی شدت سے کافی پریشان دکھائی دے رہے تھے
محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشن گوئی کردی ہے۔