سوات کے مختلف علاقوں میں آج جمعہ کو دہشت گردی کے خلاف اور پائیدارامن کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ تحصیلِ مٹہ کے علاقہ کنالہ میں طالبان کے آنے کے بعد سول سو سائٹی کے افراد نمازِ جمعہ کے بعد دو بجے مٹہ چوک خوازہ خیلہ میں احتجاج کریں گے۔ کبل میں سہ پہر تین بجے سول سو سائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
آج سوات میں دہشت گردی کے خلاف اور پائیدارامن کے لئے احتجاجی مظاہرہ ہوگا
