سوات:کنالہ مٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی اور یرغمال بنائے جانے والے ڈی ایس پی مٹہ پیر سید کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ پیر سید کو زخمی حالت میں دہشت گردوں نے یر غمال بنایا تھا۔ بعد میں مذاکرات کے ذریعے رہا کردیا تھا جس کے بعد ان کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جن کو گذشتہ روز سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ڈی ایس پی پیر سید سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل
