سوات میں ایک بار پھر پولیس کی چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔ پولیس نے ضلع بھر میں فلیگ مارچ کیا۔ دہشت گردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیشِ نظر فضاگٹ، چارباغ، خوازہ خیلہ، مٹہ اور دیگرسڑکوں پر پولیس نے چیک پوسٹیں قائم کرکے تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ سوات پولیس نے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا اور سیاحتی علاقوں میں نفری بڑھادی۔