سوات میں عزم یومِ نوجوانوں کے تحت کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ سوات کے زیر انتظام بحرین سب ڈویژن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل بحرین میں منعقدہ کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات (ریلیف) ابرار وزیر،اسسٹنٹ کمشنر بحرین اسحاق احمد،تحصیل مئیر شاہدعلی، تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، صحافی برادری اور عمائدین اور نوجوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لوگوں نے افسران کو اپنے مسائل کے بارے میں بتایا۔کہ علاقے میں ،لائبریری کا قیام،کھیلوں کے میدان کا قیام،پینے کا صاف پانی،مختلف نوجوانوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے انتظامات کی مسائل سرفریست تھے اس موقع پر دیگر افراد نے بھی اپنے اپنے مسائل کے بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریلیف سے کھل کر بات کی جس پر انھوں نے موقع پر ہدایات جاری کی یومِ نوجوانوں کھلی کچہری کا مقصد حکومت وانتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو ختم کر نا ہے اور عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کر نا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات (ریلیف) ابرار وزیرنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مسائل کے حل کے لیے پہلے ہی احکامات جاری کیے جا چکے ہیں۔ بیشتر پر کام بھی جاری ہے جبکہ باقیماندہ تمام مسائل کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی جائے گی تاکہ ایک مقررہ وقت کے اندر ان کا حل نکالا جا سکے