کالام سے مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے زریعے کانجو ائیر پورٹ پہنچایا جا رہا ہے ریسکیو 1122 مریضوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سیدو شریف ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔انشا ءاللہ ایک دو روز میں کالام سے تمام سیاحوں کو سیدو شریف منتقل کرنا مکمل کیا جائیگا۔ کمشنر ملاکنڈ۔
شوکت علی یوسفزئی کمشنر ملاکنڈ کی ضلعی انتظامیہ سوات اور متعلقہ اداروں سے کالام -بحرین روڈ جلد سے جلد بحال کرنے کی ہدایت کی تاکہ روزمرہ زندگی بحال ہو سکے۔
کمشنر ملاکنڈ کی تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے ضلع میں سڑکوں، آب نوشی،صحت ، بجلی وغیرہ کی بحالی پر کام مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔
تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں محکمہ بلدیات سے متعقلہ علاقوں کی صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، کھڑے پانی کی بہاو کو یقنی بنائیں۔ کمشنرملاکنڈ
کمشنر ملاکنڈ کی محکمہ بلدیات کے تمام متعقلہ آفسران کو اپنے اپنے علاقے میں سیلاب سے پیدا ہونے والی گندگی ہٹانے، بند ندی نالوں اور گلی کوچوں کی صفائی یقنی بنانے کی ہدایت کی۔
تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اپنے ضلع میں بحالی و صفائی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرے۔ کمشنر ملاکنڈ