وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے واپڈا اوراین ایچ اے کے اعلیٰ حکام کہ ہمراہ تحصیل مٹہ کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا اور املاک کے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہارکیا۔ انجینئرامیرمقام عام عوام سے گھل مل گئے اور انکے مسائل دریافت کئے۔ دورے کے موقع پر راستے میں واپڈا اہلکاروں کے بجلی بحالی کے عملی اقدامات پر راستے میں رکے اور پوری ٹیم کو داد دی۔ انکے ملک و قوم کے لئے خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انجینئرامیرمقام نے موقع پر آمدو رفت کی بحالی اور اس پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ نیز متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ آمدو رفت کی بحالی کو عملی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
انجینئرامیرمقام مٹہ سیلاب متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کے لئے پہنچ گئے
