دیر بالا کے سیلاب سے متا ثرہ علا قوں میں قے اور دست کی بیماری پھیلنے لگی، عشیرئی درہ ناشنامل میں دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ محکمہ ہیلتھ دیربالا نے 20 مقامات پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرکے 21ہزار مریضوں کا مفت معائنہ کیا۔ دیر بالا کے علا قہ عشیرئی درہ میں گزشتہ روز دو بھائیوں یاسر اور شاعر پسران شریف مرحوم کو ا چانک قے آنے لگیں جس کے بعد ایک موقع پر ، دوسرا بھائی ہسپتال میں دم تو ڑ گیا ، یاسر کی دو ماہ قبل شادی ہو ئی تھی جبکہ دونوں بھا ئیوں کا والد 2010ء کے سیلاب میں بہہ کر جاں بحق ہو گیا تھا۔
ادھر دیر بالا میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد محکمہ ہیلتھ دیر بالا نے پہلے دن سے امدادی سرگرمیاں شروع کررکھی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صا حبزادہ فضل بصیر کے مطابق سیلا ب کے بعد دیر بالا کے مختلف علا قوں میں 20میڈیکل کیمپ قا ئم کئے جس میں 21ہزار مریضوں کا مفت معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ سیلاب کے اثرات سے دیر بالا میں ہیضے ،قے اور دست کی بیماری پھیلنے کا شدید خد شہ ہے۔