خیبر پختونخوا حکومت نے سوات موٹروے فیز ٹو پراجیکٹ کے لئے تعمیراتی فرم کو سات ارب روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے سوات موٹروے فیز ٹو پراجیکٹ پر کام شروع کردیا ہے مذکورہ پراجیکٹ کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ (پی پی پی)کے تحت تعمیر کیا جا رہا ہے اس سلسلے میںتعمیراتی فرم زیڈ کے بی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے .
ذرائع کے مطابق مذکورہ معاہدے کے مطابق 38ارب روپے کے سوات موٹروے فیز ٹو پراجیکٹ کے لئے تعمیراتی فرم 24ارب روپے جب کہ صوبائی حکومت 14ارب روپے کے فنڈز فراہم کرینگے ۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر فنانس ڈیپارٹمنٹ نے تعمیراتی فرم کو سات ارب روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جن میں دو ارب روپے کا قرضہ بھی شامل ہے ۔
ذرائع کے مطابق سوات موٹروے فیز ٹو پراجیکٹ کے حوالے سے کئے گئے معاہدے کے مطابق سوات موٹروے فیز ٹو تعمیر ہونے کے بعد تیس سال تک تعمیراتی فرم کے ماتحت ہوگا جب کہ گیارہ سال کے بعد فرم صوبائی حکومت کو منافع میں دس فیصد شیئر کے حساب سے ادائیگی شروع کرینگے۔
سوات موٹروے فیز ٹو پراجیکٹ پر کام شروع،7 ارب روپے کے فنڈز جاری
