سوات (مارننگ پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدرانجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ملک اور صوبے کی بہتر مستقبل کیلئے عوام کل شیر پر مہر لگائیں ، انشاء اللہ شیر کبھی اپکو مایوس نہیں کریگا اور خیبر پختونخوا کی احساس محرومیاں دور کراکے رہیں گے۔ یقین ہے انشاء اللہ اسی دفعہ وزیراعظم سوات سے میاں محمد شہباز شریف ہوگا اور وزیر اعلیٰ بھی سوات سے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی کے 5کے ریلی سے امانکوٹ میں اور پی کے 6 کے ریلی سے اوڈیگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع دونوں حلقوں کے نامزد امیدواران ارشاد علی خان اور حبیب علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔ میرا جینا اور مرنا عوام کے ساتھ ہے اور مرتے دم تک عوام کے ساتھ رہوں گا۔ پی ٹی آئی والے گالیوں کی بجائے اپنی کارکردگی دکھائیں کہ انہوں نے پچھلے پانچ سال حکومت میں خیبر پختون خواہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد اس صوبے میں حکومت بنا کر اس صوبے کو پنجاب کی طرح ماڈل صوبہ بنائیں گے اور صوبے کے تمام اضلاع کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے ۔