امیر جماعت اسلامی ضلع سوات حمید الحق نے ضلعی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ کل برہ بانڈئی میں امن کمیٹی کے صدر ادریس خان کی گاڑی پر ریموٹ کنڑول کے ذریعے بم دھماکہ ہوا جس میں ادریس خان سمیت آٹھ افراد شہید ہوئے۔ ہم اس واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ سوات کے امن کو دوبارہ تباہ کرنے کی کوشش اور سازش ہے۔ سوات کے عوام نے سوات کے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ سوات کے عوام اور سیکورٹی اداروں کے نوجوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر امن قائم کیا ہے۔ اس لئے سوات کے عوام سوات کے امن کو دوبارہ برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
سوات عوام نے امن کیلئے بھاری قیمت ادا کی ہے۔ دوبارہ برباد کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ حمید الحق
