سوات(مارننگ پوسٹ نیوز)چارباغ میں آل پارٹیز جرگہ کا انعقاد دارلعلوم چارباغ میں ہوا جس میں تمام پارٹیز کے لیڈرشپ نے شرکت کی ،اجلاس میں بروز منگل دو بجے چارباغ بازار کو مکمل طور پر بند اوراحتجاج کرنے کا اعلان کردیا،جس پر بازار صدر اور تمام پارٹیز کے مشران نے لبیک کہکر مکمل یقین دہانی دی کہ چارباغ کے تقسیم کے معاملہ میں ہم متفق رہینگے اور چارباغ کے تقسیم نہیں ہونے دینگے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا نوٹس جاری کردیا جس میں تحصیل چارباغ کودو حلقوں میں تقسیم کیا گیا تھا تو چارباغ کے تمام سیاسی لیڈر شپ ایک فلیٹ پر ہوگئے اور باقاعدہ طور پر اسکو مسترد کردیا ۔اس بارے میں تمام پارٹیز کا ایک جرگہ کا انتخاب کیا گیاجس کا چارباغ دارالعلوم میں میٹنگ ہوا اور میٹینگ کے بعد احتجاج بھی کیا اور بروز منگل دو بجے ایک بڑے احتجاج کا اعلان کردیا جس میں چارباغ کا بازار مکمل طور پر بند رہیگا ،آل پارٹیز میٹینگ میں عمائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چارباغ کے عوام کے ساتھ ایک سازش کے تحت ظلم ہوا ہے اور ہم اس کو کسی بھی حالت میں برداش نہیں کرسکتے ہیں ہمارا ایک مطالبہ ہیں کہ چارباغ کا پورا تحصیل ایک حلقے میں ڈال دیا جائے ۔