سوات(نمائندہ خصوصی)ڈاکٹر وسیم مروت جلد سپیشلسٹ انصاف ڈاکٹر زفورم کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے اس کی منظوری باقاعدہ سینٹرل کونسل کے منظوری کے بعد آئی ڈی ایف کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جو کہ آٹھ مئی کو جاری ہوا جبکہ ڈاکٹر سجاد صدر ڈاکٹر عبید ترجمان آئی ڈی یف مقرر کیا گیا اس موقع پر ماہر جلد ڈاکٹر وسیم مروت نے کہا کہ انصاف ڈاکٹرزفورم کے سائے خدمت اور مشکلات کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس طرح طبی عملہ کے لئے خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر ملک وقوم کے ترقی میں اپنا پھربور جذبہ سے کام کریں گے ڈاکٹر وسیم مروت نے مزید کہا کہ عید کے بعد تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لئے کام شروع کریں گے انہوں نے تمام ڈاکٹرز کو کرونا وائرس سے حفاظت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ فرنٹ لائن پر کام کرتے ہوئے وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچانے میں اپنی حفاظت یقینی بنائے
ڈاکٹر وسیم مروت انصاف ڈاکٹر زفورم کے صوبائی جنرل سیکرٹری منتخب
