پرائم منسٹر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ کے زیرِ اہتمام سوات ہاکی گراؤنڈ میں گرلز ہاکی ٹرائلزہوئے جس میں 100 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس بینظیر یونیورسٹی ماریہ نے بتایا کہ لڑکیوں میں کافی ٹیلنٹ ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کھیل میں اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھی اسی مقصد کیلئے ٹرائلز کا اہتمام کیا ہے، تاکہ ٹیلنٹیڈ کھلاڑیوں کو نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر موقع فراہم کرسکیں، تاکہ بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرائلز میں 100لڑکیوں نے حصہ لیا۔