ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر، سوات اور دیر بالا میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوگئی۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی برفباری کا آغازہوگیا ہے۔
وادی تیراہ کوکی خیل اور میدان میں ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ برفباری کے بعد علاقے میں موسم مزید سرد ہوگیا۔
سوات مالم جبہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری نے موسم مزید سرد کردیا۔ دیربالا کے شہری علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری، عشیری کمراٹ، لواری ٹنل، ٹاپ ڈوگدرہ اور جاز بانڈہ میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ چلاس شہر اور مضافات میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے درجہ حرارت نیچے جانے لگا۔ کاغان، ناران، بوبوسرٹاپ پر برفباری سے درجہ حرارت منفی سے نیچے چلا گیا۔
سوات مالم جبہ میں بھی موسم سرما کی پہلی برفباری،موسم مزید سرد ہوگیا
