سوات(مارننگ پوسٹ)چیئرمین ڈیڈیک اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ہم وقتی سیاست اور عوام کو زبانی جمع خرچ پر ٹرخانے پر یقین نہیں رکھتے ہماری سیاست کا مقصد غریب عوام کی بے لوث اور بلا امتیاز خدمت کرنا اور ان کے مسائل و مشکلات مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے اپنے عزم ،وژن اور منشور کے تحت خیبرپختونخوا میں عوامی فلاح و بہبود پر مبنی شفاف نظام کی بنیاد رکھ دی ہے یہ گفتگو انہوں نے اپنے حجرہ مکان باغ پرمختلف وفودسے ملاقات کے موقع پر کی جنہوں نے چیئرمین ڈیڈیک کو اپنے متعلقہ علاقوں کے مسائل سے اگاہ کیا فضل حکیم خان نے ان کے مسائل بغور سنے اور انکے پیش کردہ مسائل حل کرنے کیلئے متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کیں چیئرمین ڈیڈیک نے واضح کیا کہ اب ماضی کے حکمرانوں کے لوٹ مار کا دور ختم ہو گیا ہے عوام کا پیسہ عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر خرچ کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا بنیادی مقصد ملک سے حقیقی معنوں میں کرپشن ،ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ اور ایک پُرامن فلاحی معاشرہے کا قیام ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے مثالی اقدامات کی بدولت صوبے میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے جس کا ثبوت عوام نے پی ٹی آئی کو صوبے میں دوبارہ بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب بنانے کی صورت میں دیدیا ہے۔