سوات(مارننگ پوسٹ)خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کے زیر اہتمام سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب میں خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج کی انتظامیہ،اساتذہ ، طلباء ، والدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے مہمانی خصوصی تاج محمد خان طوطا ڈائریکٹر اقراء سکول کانجو،خپل کور فاونڈیشن کے نائب صدرحمید خان،لظیف احمد خان ممبر خپل کور، پرنسپل نثار احمد اورڈائریکٹر محمد علی تھے۔ کلا س چہارم سے بارویں جماعت کے امتحانات اور ہم نصابی سرگرمیوں میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں میڈلز، شیلڈز،روشن کیش ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔ سکول بچوں نے ٹیبلو،، ملّی نغمہ، اور روایتی پشتواتنڑ پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ طلباء کے ساتھ ساتھ نمایاں کارکردگی اور کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرنے والے اساتذہ، کیمپس انتظامیہ اور دیگر سٹاف میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے ۔ پرنسپل خپل کور ماڈل سکول اینڈ کالج نثاراحمد نے طلباء کے کامیاب مستقبل کیلئے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی کے حصول کیلئے تجاویز فراہم کرتے ہوئے کردار سازی کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا۔ ڈائریکٹر محمد علی نے طلبا ء اور اساتذہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا