سوات:باجوڑ، تخت بائی بم دھماکوں اور اعلان شدہ فوجی آپریشن کے خلاف کبل اور خوازہ خیلہ میں سوات اولسی پاسون کی جانب سے امن ریلیاں نکالی گئیں، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ کبل چوک میں دوپہر کے بعد لوگ جلوسوں کی شکل میں جمع ہوتے رہے۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اس وقت پختون سرزمین پر پختونوں کا قتل عام جاری ہے۔ باجوڑ اور تخت بھائی بم دھماکوں میں بے گناہ افراد کا خون کیا گیا۔ ہم دونوں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ریاست سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پختونوں کو تحفظ فراہم کرے۔ بعد میں امن ریلی نکالی گئی جو کبل چوک سے شروع ہوکر ہزارہ میں ختم ہوئی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں اور خاص کر نوجوانوں نے شرکت کی۔ خوازہ خیلہ میں سوات اولسی پاسون کی جانب سے امن ریلی نکالی گئی جس میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ امن ریلی خوازہ خیلہ بازار سے شروع ہوئی اور فرحت آباد، باغ ڈھیرئی، درشخیلہ، بیدرہ سے ہوتے ہوئے مٹہ چوک پر جاکر ختم ہوئی۔
سوات میں باجوڑ، تخت بائی بم دھماکوں اور آپریشن کے خلاف امن ریلیاں
