سوات (مارننگ پوسٹ ) ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ٹائیفائیڈ اور ملیریا مریضوں میں اضافہ،مینگورہ شہر سمیت نواحی اور بالائی علاقوں میں بخار نے پنجے گاڑھ دئے،سوات میں کرونا وبا کیساتھ ٹائیفائیڈ اور ملیریا کی وبا نے بھی سنگین صورتحال اختیار کرلی، اور فلو نزلہ زکام ،بخار، اور سینے کے امراض میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہی لوگ ڈر کیوجہ سے ہسپتال نہیں جارہے ہیں اور مقامی ڈسپنسروں کے پاس جاکر ان کو ٹائیفائیڈ اور ملیریا قرار دیا جارہا ہے،طبی ماہرین کے مطابق ان مریضوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتالوں کا رخ کرنا چاہیئے تاکہ ان کی بر وقت تشخیص ہوسکے عوامی حلقوں نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیمیں بھیجنے کا مطالبہ کردیا ہے