سوات(مارننگ پوسٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے مٹہ ڈگری کالج کے ہال میں کھلی کچہری لگائی اس کھلی کچہری میں تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ اور ضلع و تحصیل انتظامیہ کے افسران کے علاؤہ تمام محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی اس موقع پر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے صحت و تعلیم، زراعت، آبپاشی و آبنوشی، ریونیو، ماحولیات و جنگلات اور دیگر محکموں سے متعلق اپنے مسائل و مشکلات سے حکام کو آگاہ کیا جن کا انہوں نے تسلی بخش جواب دیا اور تمام عوامی شکایات کا موقع پر ازالہ کرنے کیلئے احکامات جاری کئے کھلی کچہری کے شرکاء نے انکے معروضات توجہ سے سننے اور انکے حل کیلئے مناسب اقدامات اور یقین دہانیوں پر صوبائی حکومت اور ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے کردار کو سراہا نیز حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر کامیابی کے ساتھ عملدرآمد میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
مٹہ ڈگری کالج میں کھلی کچہری کا انعقاد
