ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی زیرصدارت عوامی ایجنڈا گڈ گورننس پروگرام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کا انعقاد، ضلع سوات کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر اپرسوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخوا رورل ایکسیسبلٹی پرایجیکٹ (KP RAP) نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع بھر کے تمام تحصیلوں میں فلنگ سٹیشنز کے معائنے، فلنگ سٹیشنز میں عوام کے لئے (مردانہ و زنانہ) واش رومز کی سہولت کی دستیابی اور اُن کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کئے۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے "دیوار مہربان” کے اقدام کو ضلع سوات کے تمام تحصیلوں میں شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جہاں پر ضرورت مند حضرات اپنی ضرورت کے تحت فری کھانا حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر سوات نے ضلع بھر کے تمام سیاحتی مقامات تک روڈ کی رسائی اور تمام سڑکوں پر سائن بورڈز اور شیشوں کی تنصیب کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کئیں تاکہ آنے والے سیاح حضرات اور مقامی لوگوں کو رہنمائی حاصل ہو اور حادثات سے بچاؤ بھی ممکن ہو سکے